اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائی ​​ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا: راجیہ سبھا کے 8 ارکان بہت جلد مستعفیٰ ہوجائیں گے - Big shock to YSRCP - BIG SHOCK TO YSRCP

8 Rajya sabha MPs are reported to resign from YSRCP ایسا لگتا ہے کہ اقتدار سے محروم وائی ایس آر کانگریس پارٹی شدید بحران سے دوچار ہے۔ وائی ایس آر سی پی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد پارٹی کو چھوڑ کر تلگودیشم یا بی جے پی میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔

وائی ​​ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا: راجیہ سبھا کے 8 ارکان بہت جلد مستعفیٰ ہوں گے
وائی ​​ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا: راجیہ سبھا کے 8 ارکان بہت جلد مستعفیٰ ہوں گے (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 11:22 AM IST

Updated : Aug 29, 2024, 11:37 AM IST

حیدرآباد : آندھرا پردیش میں وائی ایس آر سی پی کو بڑا جھٹکا لگا۔ اطلاعات کے مطابق وائی ​​ایس آر سی پی کے تقریبات 8 ارکان راجیہ سبھا نے استعفیٰ دینے کا من بنالیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں وائی ایس آر سی پی سے وابستہ 8 راجیہ سبھا ارکان مستعفیٰ ہونے کےلئے تیار ہے۔ موپی دیوی وینکٹ رامنا راؤ اور بیدا مستان راؤ نے آج راجیہ سبھا چیئرمین کو استعفیٰ کے کاغذات سونپ دیئے ہیں۔ دونوں ارکان فی الحال دہلی میں ہیں۔ اس دوران وائی ایس آر سی پی کے مزید چھ ارکان راجیہ سبھا بھی استعفیٰ دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں امتیازی سلوک پر اپوزیشن کا حملہ، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج - Reactions on Budget 2024

مستعفیٰ ہونے والے 8 ارکان میں 4 ارکان کے تلگودیشم میں شامل ہونے اور دیگر چار کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ آندھرا پردیش کے لیے راجیہ سبھا میں کل 11 سیٹیں ہیں۔ 2019 انتخابات میں وائی ایس آر سی پی کے اقتدار میں آنے کے بعد وائی ایس آر سی پی کے رہنماؤں نے تین مرحلوں کے انتخابات میں تمام 11 سیٹوں پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ عددی طاقت کے لحاظ سے وائی ایس آر سی پی راجیہ سبھا میں چوتھی سب سے بڑی پارٹی بن گئی تھی۔ وہیں 2024 کے عام انتخابات میں وائی ایس آر سی پی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Last Updated : Aug 29, 2024, 11:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details