اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی تھانے کے باہراحتجاج کررہے سوکانت مجمدار کو پولس نے جبرا ہٹایا - سوکانت مجمدار

Sandeshkhali Issue: سندیش کھالی تھانے کے باہر احتجاج کررہے بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار کو مقامی پولس نے احتجاجی مقام سے اٹھا کر گرفتار کرلیا۔ حالانکہ گرفتار کے چند گھنٹوں کے بعد انہیں ضانت ہر رہا کر دیا۔

سندیش کھالی تھانے کے باہراحتجاج کررہے سوکانت مجمدار کو پولس نے جبرا  ہٹادیا
سندیش کھالی تھانے کے باہراحتجاج کررہے سوکانت مجمدار کو پولس نے جبرا ہٹادیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 12:39 PM IST

شمالی24 پرگنہ :مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار جمعرات کی دوپہر سندیش کھالی میں بی جے پی لیڈر وکاش سنگھ کے گھر کا دورہ کیا۔ وکاش سنگھ کو پہلے ہی سندیش کھالی معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مقامی خاتون سے ملنے کے بعدسوکانت مجمدار شام کو سندیش کھالی تھانے کے سامنے احتجاج پر بیٹھ گئے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق ایک گھنٹے کے دھرنے کے بعد پولیس نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے دھرنا واپس لینے کو کہا۔ اس وقت مقامی لوگوں نے پولیس سے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس دوران پولیس سوکانت کو وہاں سے گھسیٹ کر فیری پورٹ لے گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس بی جے پی لیڈر کو لانچ سے دور لے گئی۔

آٹھ دن پہلے سندیش کھالی کا دورے کرنے کے دوران سوکانت مجمدار کو پولیس نے ٹیکسی میں روکا تھا۔ لڑائی میں وہ بیمار بھی ہو گئے تھے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ صحت یاب ہونے کے بعد وہ بدھ کو سندیش کھالی واپس آئے ہیں ۔سب سے پہلے بشیر ہاٹ کے جیل میں گئے گرفتار بی جے پی کارکنان سے ملاقات کی اس کے بعد سندیش کھالی پہنچے ۔اس کے بعد پولیس نے سوکانت کو دوبارہ دھماکھلی میں روک لیا۔ انہیں گروپ میں سندیش کھالی جانے کی اجازت نہیں تھی۔ وہ اپنے ساتھ پارٹی کے کم از کم ایک کارکن کو لے جانا چاہتے تھے۔ لیکن چونکہ پولیس نے اسے اجازت نہیں دی، وہ سیکورٹی گارڈز کے ساتھ اکیلے روانہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:سکھ گورودوارہ کمیٹی کے وفد کی گورنر سے ملاقات، بی جے پی لیڈران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سندیش کھالی پہنچ کر سوکانت نے سب سے پہلے بیکاش کے خاندان سے ملاقات کی۔ وہاں سے نکل کر تھانے پہنچے اور اوسی سے ملاقات کرنے کی کوشش کی ۔تھانے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے انہیں روک دیا۔ سوکانت مجمدار اس کے بعد پولس اسٹیشن کے سامنے بیٹھ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details