نئی دہلی: راجدھانی کے مختلف علاقوں میں عآپ رہنماؤں کی پد یاترا جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اتوار کو عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال وزیر پور اسمبلی حلقے میں لوگوں کے بیچ پہنچے۔ اس دوران انہوں نے دکانداروں، بزرگوں اور رہڑی پٹری والوں سے ملے اور ان کے سامنے اپنی حکومت کی کارکردگی پیش کی۔ ان کے ساتھ مقامی ایم ایل اے اور کارکنان بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کام پورے ملک میں کبھی نہیں ہوا جیسا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت نے کیا۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ دہلی میں عوام کو کچھ بھی مفت نہیں دینا چاہیے۔ بی جے پی کی حکومت والی 22 ریاستوں میں اب بھی بجلی کی تخفیف ہوتی ہے، لیکن دہلی میں 24 گھنٹے بجلی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں بھی کئی گھنٹوں تک بجلی نہیں ہوتی تھی۔