اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: حج بیداری مہم شروع کر حج فارم پر کرنے کی اپیل - Haj 2025

گیا ضلع میں عازمین حج کی تعداد بڑھانے کے لیے بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ دارالقضا ادارہ شرعیہ میں حج سفر 2025 کے لیے خواہش مند افراد کو فارم پر کرنے اور دیگر معاملات میں سہولیات کی فراہمی میں مدد کی جائےگی۔ اس کے لیے دارالقضاء میں ماہرین کو بحال کیا گیا ہے۔

گیا: حج بیداری مہم شروع کر حج فارم پر کرنے کی اپیل
گیا: حج بیداری مہم شروع کر حج فارم پر کرنے کی اپیل (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 19, 2024, 10:23 PM IST

گیا: گیا ضلع کے تعلیمی اداروں کی طرف سے حج بیداری مہم شروع کی گئی ہے۔ شہر گیا میں واقع دارالقضا ادارہ شرعیہ ضلع کے دفتر میں اس حوالے سے ایک اہم نشست ہوئی۔ جس کی صدارت الحاج مولانا محمد تبارک حسین رضوی نے کی۔ اس نشست کا خصوصی ایجنڈا یہ تھا کہ ضلعی سطح پر اہل ثروت کے مابین باضابطہ حج بیداری مہم چلائی جائے۔

حج 2025 کی درخواست کی خانہ پری اور دیگر سہولیات کے لیے عازمین حج کو معلومات فراہم کیا جائے، فارم پر کرنے میں مدد کی جائے۔ عازمین حج کو اگر کسی طرح کی کوئی پریشانی یا کوئی ضرورت درپیش ہو تو دارالقضا ادارہ شرعیہ رضا مسجد نیو نگمتیہ کالونی میں رابطہ کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے باضابطہ دفتر میں کاؤنٹر لگایا گیا ہے تاکہ عازمین حج کی حتی الامکان مدد کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ گیا ضلع میں دارالقضاء کے وفد کا دورہ ہوگا۔ توقع ہے کہ اس بار ضلع میں زیادہ درخواست پر کی جائیں گی۔ ادارہ شرعیہ گیا ضلع کے قاضی مولانا مفتی مظفر حسین رضوی مصباحی نے نمائندہ کو بتایا کہ گزشتہ روز حج بھون پٹنہ میں ریاستی حج کمیٹی کے اجلاس میں ان کی بھی شرکت ہوئی۔

جس میں خصوصی طور پر حج کمیٹی بہار کے چیئرمین، سی او اور دیگر شرکاء کے درمیان معاملہ پیش کیاکہ گیا ایئرپورٹ سے پرواز ہونے کی صورت میں عازمین حج کو دیگر مقامات کے اعتبار سے بہت زیادہ کرایہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے لہذا ارباب حل و عقد پوری کوشش کریں کہ ایک مناسب کرایہ طے پائے تاکہ گیا سے بہار کے عازمین حج کی پرواز زیادہ تعداد میں ہو۔ ائمہ مساجد، علماء اور مذہبی اداروں کی جانب سے کوشش ہو کہ لوگوں کو اس حوالے سے بیدارکریں۔

گیا میں منعقدہ میٹنگ میں دیگر ایجنڈوں پر بھی باتیں ہوئیں جس میں مذہب و ملت کی خدمات کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس نشست میں دارالقضاء کمیٹی کے عہدے دران و ممبران کی اچھی تعداد میں شرکت ہوئی اور دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details