مسجد طحہ کا مثالی مکتب جہاں ملت کے نونہال دینی و اخلاقیات سے آراستہ ہورہے ہیں بنگلورو:کہا جاتا ہے کہ مساجد میں مکتبوں کا قیام، جہاں بچوں کو اخلاص کے ساتھ اسلام کے اصول سکھائے جاتے ہیں اور انہیں اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کیا جاتا ہے، اس سے نہ صرف مسلم کمیونٹی میں تبدیلی آئے گی، بلکہ معاشرے کو بھی مثالی پرورش پانے والے بچوں کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔
بنگلور متیکیرے کی مسجد طحہ میں گزشتہ تقریباً تمام پ سالوں سے ایک مثالی مکتب چلایا جارہا ہے، جہاں علاقے کے مختلف اسکولوں میں ذیر تعلیم بچوں کو دین کی بنیادی تعلیمات و اعلیٰ اخلاقیات سے آراستہ کیا جارہا ہے۔آج مسجد طہٰ کی انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے مکتب طحہ کے سالانہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں کی جانب سے قرآن مقدس کی تلاوت، دعائیں، نعتیں وغیرہ پڑھنے کا نہایت خوبصورت انداز میں مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا مفتی شمیم نے بچوں کی محنت، ان کی پرجوش کارکردگی کو خوب سراہا۔اس موقع پر ادارے کے صدر سمیع اللہ خان و دیگر اہم شخصیات نے کہا کہ مکتب میں دی جارہی دینی و اخلاقیات پر مبنی تعلیمات اصل میں بچوں کی کردارسازی ہے جو کہ مستقبل میں ملک و ملت کے لئے ایک سرمایہ ہوںگے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو میں ووٹر شناختی کارڈ اور دستاویزات تصحیح مہم
شہر کی ممتاز شخصیات، مولانا طیب، مولانا شکیل اور دیگر نے شہر بھر کی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی مساجد میں ایسے مکتب قائم کریں اور بچوں کو اعلیٰ اخلاق سے آراستہ کریں۔اس موقع پر مسجد طہٰ کے عہدیداران، بیت المال کمیٹی کے عہدیداران اور انتظامی کمیٹی کی سرپرستی میں کام کرنے والی ینگ کمیٹی کے عہدیداران موجود تھے۔