بنگلورو: ممبئی میں ایک نابالغ لڑکی کو اس کے نابالغ بھائی کے ذریعہ حاملہ کرنے کے چونکا دینے والے واقعے کے بعد بنگلورو میں بھی ایسا ہی ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کی جانکاری بنگلورو پولیس نے دی۔ نابالغ بہن اپنے نابالغ بھائی سے حاملہ ہو گئی۔ یہ واقعہ پندرہ دن پہلے پیش آیا تھا اور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ یہ دونوں بھائی بہن جڑواں ہیں۔
14 سالہ جڑواں بہن بھائی اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔ جب ان کے والدین گھر پر نہیں تھے تو وہ دونوں فحش ویڈیوز دیکھ رہے تھے اور مسلسل جنسی تعلقات قائم کر رہے تھے۔ بعد ازاں اس کی وجہ سے لڑکی حاملہ ہو گئی۔ لڑکی میں جسمانی تبدیلیاں دیکھی گئیں تو اس کے والدین اسے نجی اسپتال لے گئے۔ ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ تھی۔ ڈاکٹر نے فوراً پولیس اسٹیشن کو اطلاع بھیجی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور لڑکے کو اپنی تحویل میں لے کر جوونائل سنٹر بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔