اجمیر:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم انڈیسٹری کی ڈرامہ کوین راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی اور بگ باس 12 کی کنٹیسٹنٹ سومی خان شادی کے رشتے میں بندھنے کے بعد پہلی مرتبہ اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے.
انہوں نے اپنی زندگی میں کامیابی اور خوشیوں کی دعا مانگی.اس موقع پر دونوں ہی اداکاروں نے اپنی جانب سے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں چادر پوشی کی اور منت کا دھاگے بھی باندھے۔
خواجہ صاحب کے آستانے میں حاضری دینے کے بعد عادل اور سومی خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجمیر شریف درگاہ سے ان کی بے حد عقیدت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی کی نئی شروعات کے لیے زندگی خوشیوں اور کامیابی کے لئے اجمیر شریف کی درگاہ پر دعا مانگنے آئے ہیں۔