اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل مسلم قیادت کے نام پر چھوٹی تنظیموں کی سرگرمی - Assembly Elections in Maharashtra

ریاست مہاراشٹر میں عنقریب اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں ابھی سے متحرک ہوگئیں ہیں۔ اور عین انتخابات کے وقت ہر سیاسی پارٹی کو مسلمان یاد آتے ہیں۔

مسلم قیادت کے نام پر چھوٹی تنظیموں کی سرگرمی
مسلم قیادت کے نام پر چھوٹی تنظیموں کی سرگرمی (Etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 4:24 PM IST

Updated : Aug 11, 2024, 5:49 PM IST

ممبئی: اسمبلی انتخابات سے قبل چھوٹی چھوٹی اور نئی نئی غیر سرکاری تنظیموں کی تعداد اور سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور ایسے مواقع پر اُنہیں معاشرے اور قوم کی یاد بہت زیادہ ستانے لگتی ہے۔۔لیکن حیرانی اس بات کی کہ ملت کی اجتماعی قیادت اور مسلمانوں کا حقوق کی بات کرنے والی یہی غیر سرکاری تنظیمیں اس وقت ہی تنازع اور نااتفاقی کی شکار ہو جاتی ہیں۔۔جب وہ مسلمانوں کے حقوق کے لیے بلند و بانگ دعوے کرتی نظر آتی ہیں۔

مسلم قیادت کے نام پر چھوٹی تنظیموں کی سرگرمی (Etv bharat)

ممبئی کے پانچ ستارا اسٹار ہوٹل میں اجیت پاور گروپ کی حمایتی ایک غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے الگ الگ خطوں سے بااثر سماجی اور سیاسی شخصیات کو اسلئے مدعو کیا کہ مسلم قیادت کو کیسے مضبوط اور مستحکم بنایا جائے۔۔کیونکہ عنقریب ہی مہاراشٹر اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا سجاد نعمانی اور مولانا توقیر رضا نے بھی شرکت کی۔

ضیاء الرحمن برق سے خصوصی انٹرویو (Etv bharat)

لیکن حیرانی اس بات کی کہ جب قوم کی قیادت کی بات کی گئی اور ابو عاصم اعظمی نے یہ تجویز پیش کی کہ اُن کے پاس 70 لوگوں کی ایسی ٹیم ہے جو اس موضوع کو لیکر طویل مدت سے کام کر رہی ہے کیوں نا اس کمیٹی کو یہ ذمےداری دے دی جائے۔ تو اجیت پوار گروپ کے حامیوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔ اس بات پر مولانا سجّاد نعمانی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہم اجتماعی قیادت کی بات کر رہے تھے اور ہمارا یہاں یہ حال ہے۔۔اگر ملت میں اطاعت کا مزاج ہوتا تو ہمارا یہ حال نہیں ہوتا۔

جاوید علی خان، رکن پارلیمنٹ سے خصوصی انٹرویو (Etv bharat)

مولانا توقیر رضا نے کہا کہ ہمیں ایسے لوگوں کو پہچاننا ہوگا جو مسلمانوں کے بیچ رہ کر ان کی قیادت کے نام پر ووٹوں کی تقسیم کا کام کرتے ہیں۔۔آخر میں یہ طے پایا گیا کہ مولانا سجّاد نعمانی اور مولانا توقیر رضا کی سربراہی میں ایسے لوگوں کا انتخاب کر کے ایک کمیٹی کی تشکیل کی جائیگی جو معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے اُن کے حقوق کے لیے ایک پلان تیار کرے ۔۔اور بر سر اقتدار حکومت اور سیکولر سیاسی رہنماؤں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے۔

Last Updated : Aug 11, 2024, 5:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details