لکھنو:عباس انصاری کو 11 اور 12 اپریل کو جیل میں اہل خانہ سے ملنے کی منظوری رہے گی۔ 13 اپریل کو انہیں واپس کاسگنج جیل لایا جائے گا۔ 11 یا 12 اپریل کو اگر کوئی مذہبی پروگرام ہو گا تو عباس انصاری اس میں بھی شامل ہو سکیں گے ۔اس کے لیے انہیں غازی پور جیل سے باہر آنے کی اجازت ہوگی۔ اس دوران عباس انصاری میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیں گے۔
جیل میں قید سیاسی رہنما و سابق رکن اسمبلی مرحوم مختار انصاری کی 28 مارچ کی شام کو دل کا دورہ پڑھنے سے باندہ ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا ڈی جیل ایس این سابت کے بیان کے مطابق مختار انصاری رمضان کے دوران روزہ رکھ رہے تھے۔ روزہ کھولنے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی حالانکہ مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کا دعوی ہے کہ انہیں سلو پوائزن دھیما زہر دیا گیا تھا۔