اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عاپ کا پارلیمنٹ کے احاطہ میں احتجاج - AAP PROTEST AGAINST KEJRIWAL ARREST - AAP PROTEST AGAINST KEJRIWAL ARREST

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف راجیہ سبھا رکن پارلیمان سنجے سنگھ اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے آج پارلیمنٹ کے باہر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر پہنچے عآپ لیڈروں نے اروند کیجریوال کی رہائی کا مطالبہ کیا

پارلیمنٹ کے باہر عاپ رہنما سنجے سنگھ کا احتجاج
پارلیمنٹ کے باہر عاپ رہنما سنجے سنگھ کا احتجاج ((SOURCE: ANI))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 2:20 PM IST

نئی دہلی: کیجریوال زندہ باد، آمریت نہیں چلے گی جیسے نعرے آج پارلیمنٹ کے دروازے پر گونجنے لگے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور آپ کے دیگر رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر پہنچے عام آدمی پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ مرکز کی آمریت جاری نہیں رہے گی اور اروند کیجریوال کو رہا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم کو اس ضمن میں جواب دینا پڑگا۔

اس سے قبل پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب سے قبل سنجے سنگھ نے کہا تھا کہ وہ صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ یہ حکومت کی طرف سے لکھی گئی تقریر ہے۔جبکہ سنجے سنگھ نے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی معطلی واپس لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی اروند کیجریوال کو 3 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیجا گیا

کیجریوال کی گرفتاری سے عام آدمی پارٹی ناراض ہے اور پارٹی کے رکن پارلیمان اس کو لے کر پارلیمنٹ میں احتجاج بھی کریں گے۔ دوسری جانب عاپ کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے آج کہا ہے کہ انہیں تقریباً ایک سال بعد پارلیمنٹ جانے کی اجازت ملی ہے۔ انہوں نے یہ معلومات اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ معطلی ختم ہو گئی ہے۔ معزز چیئرمین نائب صدر جگدیپ دھنکھر، استحقاق کمیٹی کے چیئرمین اور تمام معزز ممبران کا تہہ دل سے شکریہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details