اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجمیرشریف کی درگاہ پر عآپ کے رہنماوں کی حاضری - AAP Leader In Ajmer Sharif

Aam Aadmi Party Leaders In t Ajmer Sharif Dargahعام آدمی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنان نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔ اس موقع پرانہوں نے ہندوستان میں بی جے پی کی حکومت کا خاتمہ اور انڈیا اتحاد کی جیت کی دعا مانگی۔ اس کے علاوہ عآپ کے سربراہ اروند کجیروال کی صحتیابی کےلئے دعا مانگی گئی۔

اجمیرشریف کی درگاہ پر عاپ کے رہنماوں کی حاضری
اجمیرشریف کی درگاہ پر عاپ کے رہنماوں کی حاضری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 7:09 PM IST

اجمیر:عام آدمی پارٹی کے اسٹار کمپینر شہناز ہندوستانی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ درگاہ پر حاضری دی۔

اس موقع پر شہناز ہندوستانی نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر عقیدہ کی چادر اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انڈیا اتحاد اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کی مشکلات کو دور کرنے اور کامیابی کی راہ مزید ہموار کرنے کی دعا مانگی گئی۔

اجمیرشریف کی درگاہ پر عاپ کے رہنماوں کی حاضری (etv bharat)

اجمیر یف کی درگاہ کے خادم سید شاکر علی چشتی نے عام آدمی پارٹی کے رہنماوں کو زیارت کرائی۔اس موقع پر دستاربندی اور تبرک پیش کیا گیا۔ شہناز ہندوستانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ایک آمرانہ حکومت ہے اور 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے بعد ان کی رخصتی یقینی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک اور غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پارٹی کو زیادہ تک اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پہڑھیں:کچھ دیر میں جاری کئے جائیں گے ایگزٹ پول، لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس ای ٹی وی بھارت پر دستیاب ہوں گی

انہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کے لیے دعا بھی کی اور انتخابات میں عوام کی حمایت ملنے پر خواجہ غریب نواز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ شہناز ہندوستانی کا خیال ہے کہ انڈیا اتحاد کا وزیراعظم بنے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details