اردو

urdu

ETV Bharat / state

عاپ کا گجرات میں اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج - Protest Against Smart Meter - PROTEST AGAINST SMART METER

عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے محکمہ بجلی کی جانب سے احمدآباد میں اسمارٹ میٹر لگائے جانے کے فیصلے کی پر زورمخالفت کی ہے۔ عاپ کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹر کی لوگوں کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس سے عام لوگوں کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

عاپ کا گجرات میں اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج
عاپ کا گجرات میں اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 4:55 PM IST

احمدآباد:ریاست گجرات میں بھی محکمہ بجلی نے صارفین کو اپنے اپنے گھروں میں اسمارٹ میٹر لگانے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ بجلی کی اس ہدایت کے بعد احمدآباد میں سیاست تیز ہوگئی ہے۔عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں نے اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے۔

عاپ کا گجرات میں اسمارٹ میٹر کے خلاف احتجاج (etv bharat)

عام آدمی پارٹی مینارٹی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین امجد خان پٹھان نے کہا کہ اسمارٹ میٹر کے خلاف عام آدمی پارٹی نے پورے گجرات کے کلیکٹرز کو ممبرنڈم سونپا ہے۔ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اسمارٹ میٹر صارفین کے لئے مزید پریشانی کی وجہ بن سکتا ہے۔اس سے عام لوگوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔لوگ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

انہوں نے کہاکہ گجرات میں جیسے الیکشن کا دور مکمل ہوا ویسے ہی اسمارٹ میٹر لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔اسمارٹ میٹر لگانے کے فیصلے سے کسی ایک فرد یا پھر کسی ایک کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسمارٹ میٹر سے عام لوگوں کو کم کمپنی کو زیادہ فائدہ ہونے والا ہے۔ہماری سیاسی جماعت اس کی پر زور مخالفت کرتی ہے اور اس کے خلاف تحریک چلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Congress protest اسمارٹ میٹرز کے خلاف کانگریس کا جموں میں احتجاج

ان کا مزید کہنا تھاکہ دہلی اور پنجاب میں عاپ کی حکومت ہے لیکن وہاں اس طرح کے فیصلے نہیں لئے جاتے ہیں۔وہاں عام لوگوں کے حق میں فیصلے لئے جاتے ہیں تاکہ کسی کو بھی پریشانیوں کا سامنا نا کرناپڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details