اردو

urdu

ETV Bharat / state

علیگڑھ ضلع میں ووٹر بیداری ریلی - Voter Awareness Rally in Aligarh

Voter Awareness Rally was held: ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ضلع مجسٹریٹ وشاک جی نے ضلع علیگڑھ کے پانچ اسمبلی حلقوں کول، شہر، برولی، اترولی اور کھیر میں 26؍ اپریل کو اور چھرا اور اگلاس اسمبلی میں 7؍ مئی کو صد فیصد ووٹنگ کرانے کا عزم ظاہر کیا۔

21226699
A voter awareness rally was held in Aligarh district

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 11:17 AM IST

علیگڑھ:ووٹنگ کے جذبہ کو بیدار کرنے کے لیے ضلع علیگڑھ کے گھنٹہ گھر پارک سے ایک ووٹر بیداری اسکوٹی ریلی نکالی گئی۔ محکمۂ بیسک ایجوکیشن کے تعاون سے نکالی گئی اسکوٹی ریلی کو ضلع الیکشن آفیسر نے ووٹنگ کا حلف دلاتے ہوئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ضلع الیکشن آفیسر نے کہا کہ جمہوریت کے اس عظیم موقع پر ہر کوئی اپنے ووٹ کا حصہ ڈالنے کو یقینی بنائے تب ہی جمہوریت کا میلہ کامیاب ہوگا۔ ووٹر شرکت پروگرام سویپ کے تحت چلنے والے مختلف پروگرام کا مقصد صد فیصد ووٹنگ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Voter Awareness Campaign In Kanpur: ملک کے اتحاد اور حفاظت کے لیے حق رائے دہی کا استعمال ضروری

واضح رہے کہ 26 اپریل کو زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع میں مختلف ووٹر بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ سویپ کے تحت اس ووٹر بیداری ریلی کے انعقاد میں ہزاروں اساتذہ نے شرکت کی۔ اسکوٹی سواروں نے ووٹنگ پر مبنی گانوں، مختلف نعروں کے ذریعہ ضلع کے ووٹر کو 26؍ اپریل کو ووٹ ڈالنے کے لیے تحریک دیتے ہوئے آگاہ کیا۔ اسکوٹی ریلی کے دوران میرا علیگڑھ میری شان۔ کریں 26؍ اپریل کو متدان، آؤ مل کر الکھ جگائیں، شت پرتیشت متدان کرائیں۔ 'علی گڑھ واسیوں نے ٹھانا ہے، 26 اپریل کو متدان کرنا ہے۔ جیسے نعرے بلند کرتے ہوئے، وہ ووٹروں کو آگاہ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

اس موقع پر سی ڈی او آکانکشا رانا، ڈی ڈی او آلوک آریہ، ڈی آئی او ایس ڈاکٹر سرودانند، بی ایس اے راکیش کمار، پی ٹی آئی سشیل کمار اور دیگر ضلع سطح کے افسران اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ 26 اپریل کو ضلع علیگڑھ میں لوک سبھا 2024 انتخابات کے دوسرے دور کی ووٹنگ ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details