بہرائچ: قیصر گنج علاقے میں بہرائچ لکھنؤ قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک کار اور ایک ڈمپر میں زبردست ٹکر ہوئی۔ یہ حادثہ منگل کی صبح بیہد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ماں باپ، بیٹی اور ایک فوجی سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اسے میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔
رسیا تھانہ علاقے کے متیرا چوراہا کا رہنے والا فوجی جوان ابرار (28) ابرار کی بیوی رقیہ (25)، ایک ماہ کی بیٹی ہانیہ، والد غلام حضرت (65) اور ماں فاطمہ (55) کے ساتھ اپنی بیٹی کے علاج کے لیے لکھنؤ جا رہے تھے۔ ایک اور رشتہ دار چاند بھی کار میں ساتھ تھے۔
منگل کی صبح ان کی کار بہرائچ لکھنؤ قومی شاہراہ پر کریم بہاد گاؤں کے قریب قیصر گنج سے آنے والے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ آمنے سامنے کی ٹکر سے کار کو بری طرح نقصان پہنچا۔ ابرار، ہانیہ، غلام حضرت، فاطمہ اور چاند موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔