کانپور: گرین پارک اسٹیڈیم میں شدید بارش کے باعث بھارت اور بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بھی منسوخ کردیا گیا۔ تیسرے دن بھی بھی اسٹیڈیم میں شائقین کا ہجوم جمع ہوگیا تھا اور وہ لوگ ایک بار پھر روہت کے مداح دیپک اور دھونی کے مداح رامبابو کے ساتھ رقص بھی کیا۔
دریں اثنا، ویراٹ کوہلی کے ہم شکل کرن کوشل بھی گروگرام سے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ جیسے ہی تماشائیوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ لوگ کرن کے ساتھ سیلفی لینے لگے۔ تاہم تماشائیوں میں اب بھی یہ شکوک و شبہات موجود ہیں کہ کیا تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد چوتھے روز بھی میچ ہوگا یا نہیں؟
کرن کوشل جو ویراٹ کوہلی کے ہم شکل ہیں، وہ بھی بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کے لیے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ کرن کوشل گڑگاؤں کے رہائشی ہیں۔ اسے دیکھنے کے بعد پورے اسٹیڈیم میں ہر طرف صرف ویراٹ کوہلی کے نعرے گونج اٹھے تھے۔