حیدرآباد: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 25 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ذاتی وجوہات کی بناء پر پہلے دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے دو ٹیسٹ میچوں سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ 'ایکس' پر پوسٹ کرکے یہ معلومات دی ہے۔
بی سی سی آئی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 'ویراٹ کوہلی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کی درخواست کی ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ ویراٹ کوہلی نے کپتان روہت شرما، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز سے بات کی ہے، بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہی ہے، لیکن ذاتی وجوہات کی وجہ سے وہ دو ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔