اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ نے سنچری بنائی، سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا - INDIA VS AUSTRALIA TEST

آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دھماکہ خیز سنچری اسکور کی۔

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ نے سنچری بنائی، سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ نے سنچری بنائی، سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (Image Source: AFP)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Dec 7, 2024, 3:17 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی 2024-25 کا دوسرا میچ 6 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوا۔ میچ کے پہلے دن بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز تک محدود رہی۔ آج میچ کا دوسرا دن ہے۔ پہلی اننگ میں آسٹریلوی ٹیم 337 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح اسے 157 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

ہندوستان کے 180 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے پنک بال ٹیسٹ میں اچھی شروعات کی۔ جسپریت بمراہ نے ٹیم انڈیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ عثمان خواجہ 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ سلپ میں بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 24 رنز کے سکور پر گری۔

میچ کے دوسرے دن (7 دسمبر) جسپریت بمراہ نے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ بمراہ نے نیتھن میک سوینی کو پنت (39) رنز پر کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے اسکور کارڈ میں مزید صرف 12 رنز کا اضافہ ہوا اور اسٹیو اسمتھ بھی بمراہ کے جال میں آکر پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشگن نے اننگز کو آگے بڑھایا اور اسکور کو 168 تک لے گئے، لیکن لیبوشگن (64) نتیش ریڈی کی گیند پر یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ مچل مارش (9) رنز بنا کر اشون کی گیند پر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سراج کو چار چار جبکہ نتیش ریڈی اور روی چندرن اشون کو ایک ایک کامیابی ملی۔

آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں دھماکہ خیز سنچری اسکور کی۔ ٹریوس ہیڈ کی یہ سنچری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری ہے۔ انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details