اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس کھلاڑی کے نام ہے؟ - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھارت کے دو اسٹار بلے باز شامل ہیں جن میں سے ایک کرکٹر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

ویراٹ کوہلی
ویراٹ کوہلی (IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 3:58 PM IST

Updated : May 29, 2024, 8:04 PM IST

حیدرآباد: امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 دو جون سے شروع ہونے والا ہے۔ اس میگا ٹورنامنٹ میں بھارتی شائقین ویراٹ کوہلی اور روہت شرما سے شاندار کھیل کی توقع کریں گے۔ ورلڈ کپ کے پیش نظر ہم آپ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرفہرست پانچ بلے بازوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ ان بلے بازوں میں بھارت کے دو بلے بازوں کے نام شامل ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

ویراٹ کوہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے نمبر ون بلے باز ہیں۔ ویراٹ نے 27 میچوں کی 25 اننگز میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1141 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 103 چوکے اور 28 چھکے بھی لگائے۔ اب ویراٹ ورلڈ کپ 2024 میں اپنے ان اعداد و شمار کو مزید بہتر کرنا چاہیں گے۔

مہیلا جے وردھنے:سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے نمبر کے بلے باز ہیں۔جے وردھنے نے 31 میچوں کی 31 اننگز میں 1 سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 1016 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 111 چوکے اور 35 چھکے بھی لگائے۔

کرس گیل:ویسٹ انڈیز کے سابق دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔گیل نے 33 میچوں کی 31 اننگز میں 2 سنچریوں اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 965 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 78 چوکے اور 63 چھکے بھی نکلے۔

روہت شرما: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز اور کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ روہت نے 39 میچوں کی 36 اننگز میں 9 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 963 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 91 چوکے اور 35 چھکے بھی لگے۔ روہت کو اس ورلڈ کپ میں اپنے اعداد و شمار کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

تلک رتنے دلشان: سری لنکا کے سابق اسٹار بلے باز تلک رتنے دلشان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔انہوں نے 35 میچوں کی 34 اننگز میں 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 897 رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام ورلڈ کپ کی تاریخ میں 101 چوکے اور 20 چھکے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بیس ٹیمیں، کس گروپ میں کون سی ٹیم؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چار گروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟

یوراج سنگھ کرس گیل کے بعد یہ پاکستانی کھلاڑی بنا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ایمبیسڈر

Last Updated : May 29, 2024, 8:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details