سینٹ ونسنٹ: پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 48 واں میچ افغناستان کے خلاف پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کی اور ایک بار پھر ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں لگاتار ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔کمنز نے افغان کپتان راشد خان، کریم جنت اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔
یہ تاریخی واقعہ اس وقت پیش آیا جب کمنز نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر راشد کی شکل میں ایک وکٹ حاصل کی تھی پھر اس کے بعد آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر کریم جنت اور گلبدین نائب کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیائی کھلاڑی کی یہ پانچویں اور ورلڈ کپ میں تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔ کمنز ٹی ٹوئنٹی میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے۔ 31 سالہ کھلاڑی نے بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کے پہلے سپر میچ کے دوران بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔
انہوں نے 18ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر محمود اللہ اور مہدی حسن کو آؤٹ کیا اور پھر آخری اوور کی پہلی گیند پر توحید ہردوئے کی وکٹ لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
شاندار آغاز کے بعد افغانستان اس میچ میں مقرر 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 148 کا مجموعی اسکور بنانے میں کامیاب رہا۔لیکن آسٹریلیا کی ٹیم کو 127 رنز پر آل آوٹ کرکے ورلڈ کپ میں تاریخی جیت درج کرلی۔
ٹی ٹوئنٹی میں دو ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی