دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں دو دن باقی ہیں۔ اس سے پہلے آئی سی سی ہندوستانی ٹیم کے کرکٹرز کو کئی ایوارڈ سے نوازا۔ آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا ہے جس میں ہندوستان کے 7 کھلاڑیوں کو مختلف فارمیٹس میں جگہ ملی ہے۔ آئی سی سی نے ان کھلاڑیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہیں۔
ہندوستان کے 360 ڈگری کھلاڑی کے نام سے مشہور سوریہ کمار یادو کو بہترین بلے باز اور بالر ارشدیپ سنگھ کو سال کے بہترین ابھرتے ہوئے نجوان گیندباز کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو کو ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کو آئی سی سی منز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں جگہ ملی ہے۔