ممبئی: رواں انڈین پریمئیر لیگ 2024 میں ممبئی انڈنیز اب تک شکست خوردہ ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ روہت شرما کے ہاتھوں سے قیادت جانے کے بعد ایسا لگتا ہے کی جیت ممبئی انڈنیز سے منہ موڑ لی ہے۔ٹیم کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا بھی ٹیم کو جیت کی راہ پر لانے پر پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو جمعہ کو ممبئی انڈینز ٹیم کو جوائن کریں گے۔وہ ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔ فٹنس کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے ابھی تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ وہ اس سال کے شروع میں ٹخنے کی سرجری سے صحت یاب ہونے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تھے۔