اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میرے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ ہے: سنیل چھیتری - Sunil Chhetri Reaction on His Retirement - SUNIL CHHETRI REACTION ON HIS RETIREMENT

ہندوستانی فٹبال کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک سنیل چھتیری نے کہاکہ میرے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ ہے۔ فی الحال میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتاہوں۔ اس کے بعد مستقبل کے بارے میں سوچوں گا۔ ہندوستانی فٹبال کے افق پر ایک نئے ستارے کے نمودار ہونے کا انتظار ہے۔

میرے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ ہے:سنیل چھیتری
میرے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ ہے:سنیل چھیتری (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 7:17 PM IST

کولکاتا:ہندوستانی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین اسٹرائیکروں میں سے ایک سنیل چھیتری ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے ساتھ تال میل کرنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ہندوستان اور کویت کے درمیان میچ کے بعد سنیل چھتیری سابق کھلاڑیوں کے زمرے میں شامل ہوگئے۔

میرے پاس ریٹائرمنٹ کے بعد کا منصوبہ ہے:سنیل چھیتری (etv bharat)

سالٹ لیک اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائنگ راونڈ کے بعد اختتام پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے یوئے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد چند دنوں تک آرام کروں گا اس کے بعد مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی بناوں گا۔19 برسوں تک ملک کے لئے فٹبال کھیلا ہے اچانک سے میدان سے دور ہونے پر افسوس ہوگا۔

سنیل چھتری نے کہاکہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے انہیں فون کیا اور ریٹائرمنٹ کے بعد بنگال میں فٹبال کی ترقی کے لئے کام کرنے کی پیشکش کی۔وزیراعلیٰ ممتاابنرجی کامیاب سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی انسان ہیں۔ان کی پیشکش کے بارے میں فی الحال کہہ نہیں سکتاہوں۔ریاستی وزیر کھیل اروپ بسواس نے بھی یہ بات کہی

یہ بھی پڑھیں: ریاستی حکومت کی جانب سے وزیر کھیل ارسنیل چھتری نے نم آنکھوں کے ساتھ فٹبال کو الوداع کہا

وپ بسواس نے سنیل کو سونے کا ہار پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے سنیل چھتیری کو کئی تحفے دئیے گئے ۔ہندوستان کے کامیاب فٹبال کھلاڑی سنیل چھتیری نے 19 برسوں تک قومی فٹبال کی جانب سے کھیلا۔اس دوران انہوں نے 151 میچوں میں ہندوستانی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی ۔سنیل چھتیری ہندوستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 94 گول کئے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details