پوچیفسٹروم:اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام تھا۔ آسٹریلیا نے ایسا کارنامہ 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 289 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے کیا تھا۔ سری لنکا کا چار وکٹوں پر 305 اور جنوبی افریقہ کا پانچ وکٹوں پر 301 کا سکور خواتین کے ون ڈے میں تعاقب کے دوران دونوں ٹیموں کا مشترکہ سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل 2017 کے ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ کے 374 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں پر 305 رنز بنائے تھے۔
چمری اٹاپٹو اور لوراو ولفرٹ کی جوڑی مردوں اور خواتین کے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں پہلی جوڑی ہے جس نے ایک میچ میں 175 سے زیادہ رنز بنائے۔ مجموعی طور پر 390 رنز کے ساتھ ان دونوں نے ون ڈے میں دو کپتانوں کے سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملہ میں وراٹ کوہلی اور اینجلو میتھیوز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رانچی میں سال 2014 میں دونوں نے 139 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔
چمری کا 195 ناٹ آوٹ کا اسکور خواتین کے ون ڈے میں تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ انفرادی اسکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ میگ لیننگ کے نام تھا جنہوں نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ اب میکسویل ناقابل شکست (201) رنز کے تعاقب میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے کے معاملہ میں چمری سے آگے ہیں۔ چمری کا یہ اسکور تیسرا سب سے بڑا ناقابل شکست انفرادی اسکور بھی ہے۔ اب وہ پہلی خاتون کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ 175 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
سری لنکا کی خواتین ٹیم نے اب تک ون ڈے میچوں میں کل نو سنچریاں اسکور کی ہیں اور یہ تمام سنچریاں چمری کے بلے سے بنی ہیں۔ اب تک صرف دو خواتین کھلاڑی ون ڈے میں چمری سے زیادہ سنچریاں اسکور کر پائی ہیں۔