نئی دہلی: پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے لیے دو کانسے کا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر اور ملک کے لیے واحد چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیزہ باز نیرج چوپڑا کے درمیان افیئر کی خبریں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح ان دونوں کی جوڑی بنا کر کافی زیادہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیے جارہے ہیں جس پر اس ن کے مداح طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
دراصل نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی پیرس اولمپکس 2024 کے درمیان ایک دوسرے سے گفتگو کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دونوں ایک دوسرے سے کیا باتیں کر رہے ہیں، لیکن ان کے مداحوں نے دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ان کے افیئر سے جوڑ دیا۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین منو بھاکر کو ایکس پر بھابھی کہہ کر لکھ رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ منو بھاکر بھابھی اپنے گھر والوں کے ساتھ نیرج چوپڑا کی جیت کے لیے دعائیں کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ دو ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں سے ایک ویڈیو میں منو بھاکر اور نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس کے دوران ایک دوسرے سے بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔