حیدرآباد: کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل 'یو آر کرسٹیانو' (UR Cristiano) نے صرف ایک ہفتے میں 50 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ رونالڈو کا یوٹیوب چینل تیز ترین 50 ملین سبسکرائبر والا چینل بن گیا۔ یہ اسٹار فٹبالر کے لیے ایک اور تاریخی نشان ہے
قابل ذکر ہے رونالڈو نے 21 اگست کی رات کو اپنا چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور صرف ایک ہفتے میں اس نے بہت سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رونالڈو کے چینل نے صرف 22 مینٹس میں ایک لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرکے سلور بٹن حاصل کیا، 90 مینٹس میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے گولڈن بٹن حاصل کیا اور 12 گھنٹے میں 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے ڈائمنڈ بٹن بھی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل رونالڈو کے چینل نے صرف 90 مینٹ میں 10 لاکھ سبسکرائبر کرنے والا تیز ترین چینل تھا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس وقت رونالڈ کے مجموعی طور پر قریب ایک بلین تک فالوورز ہیں۔ ایکس پر 112.6 ملین، فیسبک پر 170 ملین اور انسٹاگرام پر 637 ملین فالوورز ہیں، جو کی کسی بھی کھلاڑی کے لیے ناقابل یقین ہے۔
رونالڈو اپنے یوٹیوب چینل سے بہت زیادہ کمائی کرنے والے بھی ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ رونالڈو ایک ویڈیو سے کتنے پیسے کما رہے ہیں تو آئیے ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیتے ہیں۔ تھنکیفِک کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو ایک ہزار ویوز پر تقریباً دو ڈالر سے 12 ڈالر ملتے ہیں اور 1 ملین ویوز پر 12 سو سے 6000 ڈالر تک ملتے ہیں ہے۔