سینٹ لوسیا: سپر 8 کا آخری میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان بھی سیمی فائنل میں داخل ہو گیا ۔ اس میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے 92 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔
روہت نے اس اننگز سے ایک عظیم ہدف کی بنیاد رکھی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے کئی ریکارڈ بھی بنائے۔ انہوں نے 8 چھکے اور 7 چوکے لگائے، اس کے ساتھ انہوں نے 2007 میں یوراج سنگھ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ 6 چھکے لگائے تھے۔ 92 رنز کی اپنے ٹی20 کیریئر کی بہترین اننگز کے دوران روہت نے بابر اعظم کے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا۔