اردو

urdu

ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرایا - ipl 2024 - IPL 2024

Rajasthan Royals Win By 12 Runs ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرایا
راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 1:13 PM IST

جے پور:186 رن کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلے وکٹ کے لیے 30 رنز جوڑے۔ تیسرے اوور میں برگر نے مچل مارش کو بولڈ کرکے دہلی کو پہلا جھٹکا دیا۔ برگر نے 12 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ اس کے بعد رکی بھوئی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابھیشیک پوریل نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبس 23 گیندوں پر 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کے باوجود اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ اکشر پٹیل 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دہلی کیپٹلس مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر صرف 173 رنز بنا سکی اور 12 رنز سے میچ ہار گئی۔

راجستھان رائلز کی جانب سے ناندرے برگر اور یجویندر چہل نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ اویس خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جیت کے لیے دہلی کیپٹلس کو جمعرات کے روز 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی راجستھان رائلز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں پانچ رن پر اوپنر یشسوی جیسوال کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد کپتان سنجو سیمسن بھی 15 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جوس بٹلر 11 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

راجستھان کی ڈگمگاتی اننگز کو اشون اور پراگ نے سنبھالا اور اشون کے آؤٹ ہونے کے بعد جریل نے بھی پراگ کا ساتھ دیا اور نصف سنچری کی شراکت داری کی۔ روی اشون 29 رن اور دھرو جریل 20 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریان پراگ نے 45 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے 84 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی.

یہ بھی پڑھیں:راجستھان رائلز کے خلاف دہلی کیپیٹلس کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ - RR Vs DC match

۔ شمرون ہیٹمائر سات گیندوں پر 14 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پراگ نے آخری اوور میں چوکے اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے 25 رن بنائے جس کی وجہ سے راجستھان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹوں پر 185 رن کا اسکور کھڑا کیا۔دہلی کیپٹلس کی جانب سے خلیل احمد، مکیش کمار، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور اینرچ نورٹے نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details