حیدرآباد: ٹوکیو اولمپکس میں ادیتی اشوک نے گولف کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھارتی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں لیکن وہ کوئی بھی تمغہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔
ادیتی کی کارکردگی نے بھارتی شائقین کو ایک انجانے کھیل کے مقابلے کے آخری دن گولف کے میچ کو دیکھنے پر مجبور کردیا تھا کیونکہ وہ تمغے کی ریس میں تھیں۔ بھارتی شائقین اس وقت اسکورنگ سسٹم کے بارے میں کچھ نہ جاننے کے باوجود وہ اسکور کو بڑی دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہے تھے۔
ادیتی اشوک ایک بار پھر پیرس گیمز میں نظر آئیں گی اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کو امید ہے کہ وہ اپنی سابقہ کارکردگی میں بہتری لا کر اس بار تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔
پیرس اولمپکس 2024 میں بھارتی دستہ
1- ادیتی اشوک
ادیتی نے چار سال قبل ٹوکیو اولمپکس میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کا دل جیتا تھا، لیکن اس بار وہ تمغے کے ساتھ کھیل پر اپنا جلوہ بکھیرنا چاہیں گی۔ وہ اس وقت دنیا بھر میں 61 ویں نمبر پر ہیں لیکن ماضی میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم ان کی حالیہ کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔ وہ ڈاؤ چیمپئن شپ میں کَٹ سے محروم رہی، دو ٹورنامنٹس میں ٹاپ-20 میں اور دوسرے دو میں ٹاپ-30 سے نیچے رہیں۔
2- شوبھنکر شرما
دنیا میں 173 ویں نمبر پر موجود شوبھنکر اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اس سال وہ اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ اس سال شبھنکر نے 17 ٹورنامنٹ میں سے 14 میں کَٹ حاصل کیا ہے یعنی صرف 3 ٹورنامنٹ ایسے تھے جن میں وہ دو راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔
3- گگنجیت بُھلر
گگنجیت کی عالمی رینک 295 ہے جس کی وجہ سے ان کا فائنل کی ریس تک پہنچنا ناممکن سا لگ رہا ہے، لیکن اتنے بڑے اسٹیج پر کھیلنے کا تجربہ ضرور کام آئے گا۔ پچھلے دو سالوں میں گگنجیت نے صرف دو ڈی پی ورلڈ ٹور ایونٹس میں حصہ لیا ہے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ اپنے حالیہ ٹورنامنٹ ہیرو انڈین اوپن میں 58 ویں نمبر پر رہے اور اس لیے اولمپکس ان کے لیے ایک سخت چیلنج ہوگا۔