اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکہ میں بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی - Pakistani Engaged to Indian girl - PAKISTANI ENGAGED TO INDIAN GIRL

پاکستان کے لیے ایک ونڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے رضا حسن نے امریکہ میں ایک غیر مسلم بھارتی لڑکی سے منگنی کر لی ہے اور وہ دونوں بہت جلد شادی بھی کرنے والے ہیں۔

Pakistani cricketer Raza Hasan
پاکستانی کرکٹر رضا حسن (Getty Image)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Oct 1, 2024, 6:12 PM IST

نیویارک: پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے والے کرکٹر رضا حسن نے اس وقت سرخیوں میں آئے جب سوشل میڈیا میں ان کی ایک تصویر وائرل ہوگئی جس میں وہ ایک غیر مسلم بھارتی لڑکی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق اس وقت ہوگئی جب انھوں نے اپنے اسٹاگرام پر اپنی منگیتر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کردی جس کے کیپشن میں لکھا کہ یہ بتا کر بہت خوشی ہوئی کہ میں منگنی کر رہا ہوں، میں نے اپنی زندگی کی محبت سے ہمیشہ کے لیے میری رہنے کو کہا اور اس نے اس پر رضامندی کا بھی اظہار کر دیا ہے۔

اس کے بعد میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کرنے لگی کی پاکستان کے لیے ایک ونڈے اور دس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے رضا حسن نے پوجا نامی ایک بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی اور وہ ان سے جنوری یا فروری 2025 میں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی۔ 32 سالہ رضا حسن پاکستان سے نیویارک شہر شفٹ ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں رضا حسن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی پاکستانی کرکٹرز نے بھارتی لڑکی سے شادی کی ہو اس سے پہلے کئی دوسری کھلاڑی بھی بھارتی لڑکی سے شادی کر چکے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر رضا حسن (Getty Image)

اس فہرست میں سب سے پہلا نام پاکستانی کرکٹر محسن خان کا ہے جنھوں نے بالی ووڈ اداکارہ رینا رائے سے شادی کی، حالانکہ وہ 1990 کی دہائی کے اوائل میں الگ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بھارتی ریٹا لوتھرا کے ساتھ شادی کی۔

ان دونوں کے علاوہ شعیب ملک نے 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تاہم گزشتہ سال دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ تیز گیندباز حسن علی نے بھی بھارتی لڑکی سے شادی رچا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی پر ثانیہ مرزا کا ردعمل

ABOUT THE AUTHOR

...view details