اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان کا امریکہ سے مقابلہ آج، عماد وسیم چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان شریک میزبان امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ تجربہ کار آل راونڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے اس میچ میں نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کا امریکہ سے مقابلہ آج،عماد وسیم چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر
پاکستان کا امریکہ سے مقابلہ آج،عماد وسیم چوٹ کے باعث ٹیم سے باہر ((IANS PHOTOS),Photo Ani)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 2:14 PM IST

ڈیلاس: آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان اپنا پہلا میچ شریک میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔امریکہ نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر دھماکہ خیز انداز میں ورلڈ کپ میں اپنی مہم کی شروعات کی ہے۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپن بالر وآل راؤنڈر عماد وسیم امریکہ ے خلاف میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ سائڈ سٹرین کی وجہ سے جمعرات کو امریکہ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ عماد کو میڈیکل ٹیم نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور امید ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

گور طلب ہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں بنگلہ دیش کی مضبوط ٹیم کو 2-1 سے شکست دی تھی اور ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 195 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے کینیڈا کو شکست دی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم سلیکشن میں ہارس فار کورس کی پالیسی پر عمل کریں گے کیونکہ امریکہ کی کنڈیشنز نئی ہوں گی اور کچھ ایسے مخالف ہوں گے جن کے ساتھ ہم پہلے نہیں کھیلے ہوں گے۔ جدید کرکٹ میں فلوٹنگ پلیئرز کا تصور اور اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے ۔ ہمارے کھلاڑی اس کے ساتھ ساتھ اپنے کردار اور ذمہ داریوں سے بھی آگاہ ہیں۔

دوسری طرف یہ امریکہ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ اور ایک بہترین موقع ہو گا جب وہ جمعرات کو سابق چیمپیئن کے ساتھ کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ سے پہلے بنگلہ دیش کو 2-1 سے اور پھر ابتدائی میچ میں کینیڈا کو بڑے مارجن سے شکست دینے کے بعد انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے بڑے تورنامنٹ میں کھیلنے کے مستحق ہیں جو کہ خطے میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنوں سے شکست دی

پاکستان نے انگلینڈ میں 2009 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا اور 2010، 2012 اور 2021 کے ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل تک پہنچنے کے علاوہ 2007 اور 2022 کے ایڈیشنز میں رنر اپ رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details