اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چوکوں اور چھکوں کی بارش سے حیدرآباد نے ممبئی کو 278 رن کا دیا ریکارڈ ہدف - MI vs SRH - MI VS SRH

IPL 2024: ہینرک کلاسن 80 رن، ابھیشیک شرما 63 رن اور ٹریوس ہیڈ 62 رن کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں میچ میں بدھ کو ممبئی انڈینز کو جیت کے لئے ریکارڈ 278 رنوں کا ہدف دیاہے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلورو نے 263 رنز بنائے تھے،

ممبئی انڈنیس نے ٹاس جیتا،سن رائزر حیدرآباد کو بیٹنگ کی دعوت
ممبئی انڈنیس نے ٹاس جیتا،سن رائزر حیدرآباد کو بیٹنگ کی دعوت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 7:36 PM IST

Updated : Mar 27, 2024, 10:12 PM IST

حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئے مینک اگروال اور ٹریوس ہیڈ کی اوپننگ جوڑی نے ممبئی کے لیے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔

پانچویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے میانک اگروال کو 11 رنز پر آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے ابھیشیک شرما نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر چوکے اور چھکے لگا کر ممبئی کے بالنگ اٹیک کو تہس نہس کردیا۔

ابھیشیک شرما نے 23 گیندوں میں تین چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹریوس ہیڈ نے 24 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی ایڈن مارکرم اور ہینرک کلاسن نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کو تھمنے نہیں دیا۔

ہینرک کلاسن نے 34 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 28 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 277 رنز کا بڑا اسکور بنایا جو ایک ریکارڈ ہے۔

حیدرآباد نے میچ میں 18 چھکے اور 19 چوکے لگائے۔ اس پوری اننگز میں جسپریت بمراہ واحد بالر ہیں جنہوں نے فی اوور 10 سے کم رنز دیے۔ ٹریوس ہیڈ نے ایس آر ایچ کے لیے تیز ترین نصف سنچری بنائی، پھر ابھیشیک نے اس ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ممبئی کو یہ میچ جیتنے کے لیے معجزانہ مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے ہاردک پانڈیا، جیرالڈ کوٹزی اور پیوش چاولہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ممبئی انڈنیس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس کے وقت کہا تھا کہ پچ اچھی ہے۔ اس پر ہدف کا تعاقب آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے ہم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم میں لیوک ووڈ چوٹ کی وجہ سے آج کے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں، ان کی جگہ کوینا مفاکا کو آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ میچ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی عمدہ رہی تھی ہدف کے قریب پہچنے کے باوجود ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے میچ میں سابقہ غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

میزبان ٹیم سن رائزر حیدرآباد کے پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹریوس ہیڈ کو مارکو جانسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ نٹراجن کی جگہ جے دیب انادکٹ کو فرسٹ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

بالنگ لائن پر بھروسہ ہے۔ حریف ٹیم کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔دوسری طرف روہت شرما کو آئی پی ایل کے 200 واں میچ کھیلنے کے موقع پر خصوصی جرسی اور ممنٹو سے نوازا گیا۔

Last Updated : Mar 27, 2024, 10:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details