دوحہ: قطر کے دارالحکومت دو حہ میں واقع احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی ایشین کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں اردن اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں نبرد آزما ہوئیں۔ پہلے سیمی فائنل میچ سے قبل جنوبی کوریا کو ٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط اور خطابی دعویدار سمجھا جاتا تھا۔ سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کی ٹیم نے اسی انداز میں شروعات کی۔
جنوبی کوریا نے جارحانہ انداز میں کھیل کی شروعات کی۔اردن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی۔اردن کے کھلاڑیوں کی جانب سے پے درپے حملوں کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم میں دفاعی رخ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھر پور کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0۔0 رہا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔