سانو (جاپان): ایشین گیمز میں بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کے سات ماہ بعد منگولیا نے ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ جاپان کی جانب سے 7 وکٹوں پر 217 رنز کے جواب میں منگولیا کی پوری ٹیم 8.2 اوورز میں محض 12 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جو کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں کم ترین اسکور اِزلے آف مین کے نام ہے جو 26 فروری 2023 کو اسپین کے خلاف محض 10 رن پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ جاپان کی طرف سے 17 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کازوما کاٹو اسٹافورڈ نے 3.2 اوورز میں 7 رنز خرچ کرکے 5 وکٹ حاصل کیے، جب کہ عبدالصمد نے چار رنز خرچ کرکے 2 وکٹ اور ماکوتو تانیاما دو وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں منگولیا کی جانب سے تور سمایا نے سب سے زیادہ 4 رنز بنائے تھے، جبکہ اوپنر نامسرائی بٹ یالٹ نے سب سے زیادہ 12 گیندوں کا سامنا کیا۔