اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل پہلی دفعہ اطالوی کھلاڑی کے نام - جینک سینر

Australian Open Final 2024 اٹلی کے نوجوان ٹینس کھلاڑی جینک سینر نے آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف کو پانچ سیٹوں میں شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 8:08 PM IST

میلبورن: اٹلی کے نوجوان ٹینس کھلاڑی جینک سینر نے اتوار کو آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب جیت لیا۔ آج پہلے دو سیٹوں میں پیچھے رہنے کے بعد سینر نے میدویدیف پر مسلسل تین سیٹ جیت کر 3-6، 3-6، 6-4، 6-4، 6-3 میچ جیت لیا۔

پہلے سیٹ میں میدویدیف نے سینر کو 6-3 کے فرق سے شکست دی۔ میدویدیف نے دوسرے سیٹ میں بھی طوفانی کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سینر کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا اور یہ سیٹ 6-3 سے جیت لیا۔ اس طرح وہ میچ میں 2-0 سے آگے ہو گئے۔

سینر نے واپسی کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 6-4 سے اور چوتھا سیٹ بھی 6-4 کے فرق سے جیت لیا۔ انہوں نے تیسرا سیٹ 6-3 سے جیت کر میچ جیت لیا۔ اپنی خطابی جیت کے ساتھ سینر آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز کا فائنل جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیمی فائنل میں جینک سینر نے سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ کو چار سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میچ میں سینر نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی جوکووچ کو 6-1، 6-2، 6-7 اور 6-3 سے شکست دی تھی۔

اس شکست کے ساتھ ہی جوکووچ کا ریکارڈ 11ویں بار آسٹریلین اوپن اور 25ویں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا تھا۔ جوکووچ کو پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details