اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی وی پی ایل: بہترین ستاروں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جمعہ سے شروع - آئی وی پی ایل

IVPL 2024 جمعہ سے شروع ہونے والی انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ (آئی وی پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں دنیا کے بہترین ستارے اپنی ٹیموں کے لیے پوری کوشش کرتے نظر آئیں گے۔

آئی وی پی ایل: بہترین ستاروں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جمعہ سے شروع
آئی وی پی ایل: بہترین ستاروں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جمعہ سے شروع

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 4:13 PM IST

گریٹر نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں واقع شہید وجے سنگھ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے لیگ کا پہلا میچ وریندر سہواگ کی ممبئی چیمپئنز اور کرس گیل کی تلنگانہ ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 3 مارچ کو ہوگا۔ تمام ٹیمیں سیمی فائنل سے قبل اس ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے میں 5-5 میچز کھیلیں گی۔ 2 مارچ کو سیمی فائنل میچ ہوگا جس میں چار ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔

لیگ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں وی وی آئی پی اتر پردیش، ریڈ کارپٹ دہلی، ممبئی چیمپئنز، راجستھان لیجنڈز، چھتیس گڑھ واریئرز، تلنگانہ ٹائیگرز شامل ہیں۔ اس میں تجربہ کاروں کے ساتھ ساتھ ہر علاقے کے باصلاحیت کھلاڑی بھی ہر ٹیم میں موجود ہیں۔

سابق سری لنکن کرکٹر اینجلو پریرا راجستھان لیجنڈز کی کپتانی کریں گے جبکہ ہندوستانی باؤلر مناف پٹیل چھتیس گڑھ واریئرز کی قیادت کریں گے۔ سابق ہندوستانی تیز گیند باز ایس سری ساتھ بھی اینجلو پریرا کے ساتھ راجستھان لیجنڈز کے پیس اٹیک کو مضبوط کریں گے۔ اس کے علاوہ پروندر آوانا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہندوستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے فاسٹ بولر مناف پٹیل آئی وی پی ایل کے ذریعے کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اس کا انعقاد 23 فروری سے 3 مارچ تک کیا جانا ہے۔

مناف پٹیل نے کہاکہ “میں میدان میں واپس آکر اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ میں انڈین ویٹرن پریمیئر لیگ میں چھتیس گڑھ واریئرز کی ذمہ داری سنبھالوں گا۔ کرکٹ ہمیشہ میرا جنون رہا ہے اور میں دوبارہ کھیلنے کا بہت شوقین ہوں۔ میں یہاں سے یادگار لمحات کے ساتھ جاؤں گا اور اپنی بہترین کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:محمد شامی انجری کے باعث آئی پی ایل سے باہر

اس لیگ کے لیے ٹیموں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سریش رینا کی قیادت میں اتر پردیش کی وی وی آئی پی ٹیم نے بھی یہاں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن میں پروین کمار، انودیپ سنگھ، پون نیگی، رجت بھاٹیہ جیسے کئی سابق کرکٹرز بھی نظر آئے۔ ٹیم کے مالک ویبور تیاگی نے بھی بدھ کو اس سیشن میں حصہ لیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details