چنئی:راجستھان رائلزکے کپتان سنجو سیمسن نے کہاکہ ان کی ٹیم کو کوالیفائر2 میچ کی اہمیت اچھی طرح سے معلوم ہے۔ اس میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو اعصابی دباو میں توقعات کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرسکتے ہیں۔
دوسری طرف سن رائزر حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ ٹیم میں دو تبدیلی ہوئی ہے۔ جے دیب انادکٹ اور ایڈن مارکرم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کوالیفائر 1 میچ کے بعد ہمیں اس میچ کے لئے تیاری کرنے کا اچھا موقع ملا ہے۔ ہم اپنی طرف سے شاندار کھیل کامظاہرہ کریں گے۔
اس سیزن میں راجستھان اور حیدرآباد کی کارکردگی کی بات کریں تو دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ راجستھان کو اس آئی پی ایل سیزن کے پہلے 9 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں شکست ہوئی تھی، اس کے بعد اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ تاہم کولکاتانائٹ رائڈرس کے خلاف لیگ کا آخری میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔