اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا - IPl 2024 - IPL 2024

SRH vs RCB Match: حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل 2024 کے 41ویں میچ میں مہمان ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم سن رائزر حیدرآباد کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا
آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 7:38 PM IST

حیدرآباد:حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کا 41واں میچ رائل چیلنجرز بنگلوعو کے لیے بہت اہم ہے۔ آر سی بی کی ٹیم اس میچ میں جیت درج کرنے کے ساتھ ساتھ حیدرآباد سے گزشتہ میچ میں ملی شکست کا بدلہ بھی لینے کی کوشش کرے گی۔

آئی پی ایل کے 17 ویں سیزن میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی کی بات کریں تو رائل چیلنجرز بنگلور نے اب تک 8 میچ کھیلے ہیں اور صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔سات میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن ہر ہے۔

دوسری طرف سن رائزرس حیدرآباد نےرواں آئی پی ایل میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم 7 میچ کھیل چکی ہے۔ حیدرآباد کو سات میچوں میں سے 5 میں جیت ملی ہے جبکہ 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سن رائزر حیدرآباد اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاک بھارت میچ کا دھماکہ خیز پرومو جاری

آر سی بی کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے کہاکہ بڑا اسکور کھڑا کرکے حیدرآباد پر دباو بنانا چاہتے ہیں۔ اس میچ کے لئے ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ہم گذشتہ میچ کی فرسٹ الیون کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سن رائزر حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ آج کے میچ میں جواشنگٹن سندر کی جگی جے دیب انادکٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details