احمدآباد: آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کے کے آر نے حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں کے کے آر کی ٹیم نے دو وکٹ کھو کر 160 رنز کے ہدف کو 13.4 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کو شکست دے کر کے کے آر آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی - IPL 2024 Qualifier 1 - IPL 2024 QUALIFIER 1
اسٹارک کی شاندار گیندبازی کے بعد وینکٹیش اور شریش کی شاندار بلے بازی کی بدولت آئی پی ایل 2024 کے پہلے کوالیفائر میچ میں کے کے آر نے حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
Published : May 21, 2024, 10:53 PM IST
|Updated : May 21, 2024, 11:00 PM IST
کے کے آر کی جانب سے وینکٹیش نے 51 اور کپتان شریش ایئر نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس سے قبل اس اہم میچ میں حیدرآباد کی بلے بازی نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پورے 20 اوور بھی نہیں کھیل سکے۔ حیدرآباد کے لیے راہل ترپاٹھی نے 35 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔
حیدرآباد کے لیے راہل سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ ان کے علاوہ ہینرک کلاسن نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹ کمنز نے آخری اننگز میں اہم 30 رنز بنائے۔ کولکتہ کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین اور ورون چکرورتی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔