اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2024 میں کس ٹیم کو کتنے روپئے ملے؟ - IPL 2024 Prize money

آئی پی ایل 2024 میں تیسرے نمبر پر رہنے والی راجستھان رائلز کو 7 کروڑ اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم آر سی بی کو 6.5 کروڑ روپے کا انعام دیا گیا۔

آئی پی ایل 2024 کی فاتح کے کے آر
آئی پی ایل 2024 کی فاتح کے کے آر (IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 9:52 PM IST

Updated : May 28, 2024, 3:10 PM IST

حیدرآباد: انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے سیزن کا اختتام کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) کے سن رائزرز حیدرآباد (SRH) کو سنسنی خیز فائنل میں شکست دینے کے بعد چیمپئن بن کر ابھرنے کے ساتھ ہوا۔

جس کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے فاتح، رنر اپ اور دیگر انفرادی ایوارڈز کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ اس مضمون میں اورنج کیپ اور پرپل کیپ جیتنے والوں کے لیے رقم سمیت آئی پی ایل 2024 کے لیے انعام کی تقسیم کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

اس بار آئی پی ایل 2024 کی فاتح کے کے آر کو فائنل جیتنے پر 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی ہے، جبکہ رنر اپ ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کو 12.5 کروڑ روپے بطور انعام دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں تیسرے نمبر پر رہنے والی راجستھان رائلز کو 7 کروڑ روپے کی انعامی رقم دیا گیا ہے جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم آر سی بی کو 6.5 کروڑ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

پرپل کیپ اور اورنج کیپ

آئی پی ایل کے اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پنجاب کنگز کے پرپل کیپ ہولڈر ہرشل پٹیل کو 10 لاکھ روپے کا انعام ملا ہے اور اس سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے اورنج کیمپ کے فاتح ویراٹ کوہلی کو بھی 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن حیدرآباد کے نتیش ریڈی کو بھی 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے اور سیزن کے الیکٹرک اسٹرائیکر دہلی کیپٹلس کے جیک فریزر میک گرک کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

کے کے آر کے رمندیپ سنگھ کو بہترین کیچ پر 10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔ جبکہ کے کے آر کے سنیل نارائن کو موسٹ ویلیو ایبل پلیئر کے انعام میں 10 لاکھ روپے دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو پچ اور گراؤنڈ ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے لیے انھیں 50 لاکھ روپے کا انعام ملا ہے۔

اس کے علاوہ سیزن میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی ٹریوس ہیڈ اور سب سے زیادہ چھکا لگانے والے کھلاڑی ابھیشیک شرما کو دس دس لاکھ بطور انعام دیا گیا۔ فیئر پلے ایوارڈ کے لیے سن رائزرز حیدرآباد اور فینٹسی پلیئر آف دی سیزن کے لیے سنیل نارائن کو دس دس لاکھ بطور انعام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کاویہ کا جذباتی ہونا، کنگ خان کا پیشانی چومنا، یہ ہیں آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات

پرپل اور اورینج کیپ ہولڈر کے علاوہ سیزن کا ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کسے دیا گیا؟

شکست کے بعد کاویہ مارن کی حیدرآباد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو

Last Updated : May 28, 2024, 3:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details