لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنو کے بھارت رتن اٹل بہار واجپائی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے انڈین پریمئیر لیگ کے 11 ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کو اس میچ میں جیت کی تلاش ہے ۔ لکھنو سپرجائنٹس کو رواں آئی پی ایل میں اب تک جیت کا ذائعہ نہیں ملا ہے جبکہ پنجاب کنگز کو دو میچوں میں ایک میں جیت اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے کے ایل راہل اور کونٹکن ڈی کوک نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹھوس شروعات دلانے کی کوشش کی۔کے ایل راہل 15 رن بنا کر ارشدیپ کی گیند پر جانی بیرسٹوں کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد دیب دت پڈیکل 9 رن بنا کر ارشدیپ کے دوسرے شکار بنے۔