بنگلورو:کولکتا نائٹ رائیڈرز کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور سنیل نارائن نے پہلے وکٹ کے لیے 86 رن جوڑ کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ڈاگر نے ساتویں اوور میں سنیل کو بولڈ کرکے کولکتہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ سنیل نے 22 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ جبکہ سالٹ نے 20 گیندوں پر 30 رن بنائے۔
اس کے بعد آنے والے وینکٹیش ایر نے رنوں کی رفتار کو رکنے نہیں دیا اور 30 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکے لگا کر 50 رن کی نصف سنچری اسکور کی۔ کپتان شریئس ایر نے 17ویں اوور کی پانچویں گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔ ایر نے 24 گیندوں میں 39 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ پانچ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ کولکتہ نے 16.5 اوور میں تین وکٹ پر 186 رن بناکر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
بنگلورو کی طرف سے یش دیال، مینک ڈاگر اور وجے کمار ویشاکھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے وراٹ کوہلی کی 59 گیندوں پر 83 رنوں کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 10ویں میچ میں جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو جیتنے کے لیے 183 رنوں کا ہدف دیا ہے۔