حیدرآباد: کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ 22 مارچ سے چنئی میں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چنئی 5 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے جبکہ بنگلورو اب تک ایک بھی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں گیند اور بلے کے درمیان زبردست جنگ ہونے کی امید ہے۔ جس معرکے میں کبھی بلے باز تو کبھی گیند باز بلے بازوں پر حاوی ہوں گے۔
ہم آج آپ کو آئی پی ایل کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ فیگر کے بارے میں بتائیں گے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آج بھی ایک پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر کا نام درج ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے بعد سے ہی اس ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی ہے۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں بہترین گیندبازی
- الزاری جوزف
آئی پی ایل کی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ الزاری جوزف کے نام ہے۔ کیریبین بولر جوزف نے 2019 کے آئی پی ایل سیزن میں ممبئی کے لیے کھیلتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیے تھے۔ حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے اس میچ میں جوزف نے 4 اوور میں 12 رنز خرچ کرکے 6 وکٹیں حاصل کیے تھے۔
- سہیل تنویر
راجستھان رائلز کے تیز گیند باز سہیل تنویر کے پاس آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسری بہترین گیندبازی کا ریکارڈ ہیں۔ اس پاکستانی گیندباز نے یہ ریکارڈ سال 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں اپنے نام کیا تھا۔ تنویر نے چنئی کے خلاف اپنی تباہ کن گیند سے صرف 14 رنز دے کر 6 بلے بازوں کو پویلین بھیجا تھا۔ تنویر کا یہ ریکارڈ جوزف نے 2019 میں توڑا تھا۔
- ایڈم زمپا