حیدرآباد: بھارت اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں صرف دو وکٹ کھو کر 234 رنز بنا دیے۔
بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے اپنا پہلا وکٹ کپتان شبمن گل کی شکل میں 10 رنز کے ہی اسکور پر کھو دیا لیکن اس کے بعد ابھیشک شرما اور ریتوراج گائیکواڑ کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے 137 رنز شراکت داری ہوئی، جس میں ابھشیک نے 47 گیندوں پر 100 رنز اور گائیکواڑ نے 47 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔
بھارت کو دوسرا وکٹ ابھشیک شرما کے صورت میں 147 رنز پر گرا، جس کے بعد کیریز پر آئے میں رنکو سنگھ نے 22 گیند پر 48 رنز کی تیز ترین اننگ کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے ماسکادزا اور مازربانی کو ایک ایک ملا۔
234 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کی وجہ سے انھیں بھارت کے خلاف 100 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
زمبابوے کی جانب سے مدھیروے 43 رنز، بننیٹ 26 اور لوکی جانگوے 33 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کسی دوسے بلے باز نے کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے مکیش کمار اور اویش خان نے 3،3 وکٹ لیے جبکہ روئی بشنوئی کو 2 وکٹ ملے اور واشنگٹن شندر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس جیت کے ساتھ بھارت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک ایک سے برابری پر پہنچ گیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔