دمبولا: ویمنز ایشیا کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیش کے 81 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی خواتین ٹیم نے 11 ویں اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 54 گیند باقی رہتے طلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما اور اسمرتی مندنا نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں سلامی بلے بازوں نے 83 رنوں کی غیر مفتوح شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے جیت دلائی۔اسمرتی مندنا نے 39 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رن ناٹ آوٹ اور شفالی ورما 28 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 26 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویمنز ایشیا کپ 2024 کا فائنل میچ 28 جولائی یعنی اتوار کو ہرمن پریت کور کی کپتانی میں کھیلنے جا رہی ہے۔
اس سے قبل سری لنکا کے رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 80 رنز پر ڈھیر کردیا۔