اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلیا کو شکست دے کرہندوستان سیمی فائنل میں - t20 world cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ہندوستان نے ٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کو شکست دے دی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ روہت شرما کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا کو شکست دے کرہندوستان سیمی فائنل میں
آسٹریلیا کو شکست دے کرہندوستان سیمی فائنل میں ((AP PHOTO)ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 25, 2024, 10:45 AM IST

سینٹ لوسیا:ہندوستان کے 206 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیا کی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی ۔آسٹریلیا کو پہلے ہی اوور میں پہلا جھٹکا لگا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوریہ کو ارشدیپ کی آخری گیند پر سلپ میں کیچ کرا دیا۔

اس کے بعد مچل مارش کو 3 جانیں ملی اور انہوں نے 37 اور ٹریوس ہیڈ نے 76 رنز بنائے۔ گلین میکسویل 12 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بس اس وکٹ نے پورے میچ کا رخ ہندوستان کی طرف موڑ دیا۔ 16.3 اوور میں بمراہ نے انہیں پویلین کا راستہ دکھایا۔

آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 181 ہی بنا سکی اور 25 رنوں سے میچ ہار گئی۔اس شکست کے ساتھ آسٹریلیا کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے 2، جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما کی 92 رنوں کی اننگز کی بدولت 205 رن بنائے۔ روہت نے 41 گیندوں میں 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رن بنائے۔اس کے علاوہ اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ایک بار پھر 5 گیندوں میں 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 14 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار یادو نے 16 گیندوں میں 31 رنوں کی اننگز کھیلی۔ شیوم دوبے نے بھی 22 گیندوں پر 28 رنوں کی اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے آخری اوورز میں شاندار چھکے لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے تجاوز کرنے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شرما ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اس کے علاوہ ہی رویندر جڈیجہ نے 5 گیندوں میں 9 رنز بنائے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس اور مچل اسٹارک نے 2۔2وکٹ حاصل کئے۔ جوش ہیجل ووڈ کو کوئی وکٹ نہیں ملا لیکن انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details