اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت انگلینڈ ٹیسٹ: پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پانچویں بھارتی کھلاڑی کا ڈیبیو - Devdutt Padikkal

Devdutt Padikkal Test Debut بھارت انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ٹسیٹ میچ میں دیودت پڈیکل نے اپنا بین الاقوامی ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔ وہ اس سیریز میں ڈیبیو کرنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی ہیں۔ان سے پہلے رجت پاٹیدار، سرفراز خان، دھرو جریل اور آکاش دیپ اسی سیریز میں ڈیبیو کر چکے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 8:29 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 10:57 PM IST

حیدرآباد: دیودت پڈیکل نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔ پڈیکل نے اپنے بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر کا آغاز بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ سے کیا۔ کپتان روہت شرما نے انہیں رجت پاٹیدار کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

بھارت کے لیے اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے روی چندرن اشون نے پڈیکل کو ٹیسٹ ڈیبیو کیپ دی۔ قابل ذکر ہے کہ دیودت پڈیکل انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی پانچ میچوں کی سیریز میں بھارت کے لیے ڈیبیو کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے پہلے رجت پاٹیدار، سرفراز خان، دھرو جریل اور آکاش دیپ نے اس سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔

پڈیکل کا فرسٹ کلاس کرکٹ کیریئر

دیو دت پڈیکل کے نام 31 فرسٹ کلاس میچوں میں 2227 رنز ہیں۔ جس میں 6 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لسٹ اے کے 30 میچوں میں 8 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے 1875 رنز بنائے ہیں۔ یہ 23 سالہ بلے باز سب سے پہلے ٹی 20 فارمیٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے جولائی 2021 میں سری لنکا کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔

رجت پاٹیدار نے بھارت کے لیے 3 میچوں کی 6 اننگز میں مجموعی طور پر 63 رنز بنائے تھے۔ اس عرصے کے دوران وہ 2 اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ ان کی جگہ دیو دت پڈیکل کو موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آکاش دیپ کون ہیں؟

سرفراز خان کا طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ میں ڈیبیو

Last Updated : Mar 7, 2024, 10:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details