حیدرآباد: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہت شرما کی ٹیم نے نظم الحسن شانتو کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کر لیا ہے۔
اس سیریز کے دوسرے میچ کے آغاز سے قبل بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ہوم گراونڈ میرپور میں کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اگر ایسا نہیں ہوا تو بھارت کے خلاف یہ میرا آخری ٹیسٹ میچ ہوگا'۔
واضح رہے کہ شکیب پر بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ درج ہے جس کی وجہ وہ شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد اپنے وطن واپس نہیں گئے ہیں۔ شکیب نے اس تعلق سے بورڈ سکیورٹی بھی طلب کی جس پر بورڈ خصوصی سیکورٹی دینے سے منع کردیا۔
جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ اگر شکیب کو جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا تو وہ بھارت کے خلاف کانپور ٹیسٹ میچ ان کا آکری ٹیسٹ میچ تھا۔ کانپور ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا دستخط شدہ بیٹ شکیب الحسن کو تحفے میں دیا۔