چنئی: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر بھارت نے 6 وکٹ کھو کر 339 رنز بنا لیے ہیں۔ رویندرا جڈیجہ اور روی چندرن اشون کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 195 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔ جو بنگلہ دیش کے خلاف ساتویں وکٹ کے لیے سب سے بڑی پارٹنزشپ ہے۔
اشون 102 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی جڈیجہ 87 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے سب سے زیادہ چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ناہیڈ اور مہدی حسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے پہلے بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو ٹیم انڈیا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کے صرف 34 کے اسکور پر روہت شرما (6)، شبمن گل(0) اور ویراٹ کوہلی (6) پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اوپنر جیسوال اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے چوتھی وکٹ کے لیے نصف سنچری شراکت داری کرکے بھارت کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی۔
بھارت کو چوتھا جھٹکا رشبھ پنت کی صورت میں لگا جو 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جیسوال 56 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو چھٹا جھٹکا کے ایل راہل کی صورت میں لگا، جو 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔