گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاتھک اسٹیڈیم میں 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے افغانستان کی ٹیم 28 اگست کو ہی بھارت پہنچ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ستمبر کو بھارت پہنچے گی۔
ان ٹیموں کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنریٹ کو دی گئی ہے۔ تاکہ میچ کو پرامن ماحول میں منعقد کرایا جاسکے۔ پولس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ سے قبل دونوں ٹیمیں 6 ستمبر سے 8 ستمبر تک پریکٹس کریں گی جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
تقریباً 600 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ ہر ایک کو فسادات پر قابو پانے کے آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ اس نظام میں چار اے سی پی، دو اے ڈی سی پی اور ایک ڈی سی پی کا تقرر کیا گیا ہے۔ پورے علاقے کو زونز اور سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیکیورٹی کے مضبوط نظام کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کے اطراف میں تھری لیئر سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ آس پاس نصب سی سی ٹی وی اور دیگر کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی رکھی جائے گی۔
راشد خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لے لیا