اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پیرس اولمپکس کے پانچویں دن بھارتی کھلاڑیوں کا مکمل شیڈول یہاں دیکھیں - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس کے چوتھے دن اسٹار نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھارت کو دوسرا تمغہ دلانے میں کامیاب رہے۔ لیکن آج اولمپکس گیمز کے پانچویں دن بھارت کے لیے کوئی میڈل کا میچ نہیں ہوگا۔ تاہم بھارت کے کئی بڑے کھلاڑی ایکشن میں ضرور نظر آئیں گے۔

Paris Olympics 2024
پیرس اولمپکس (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 31, 2024, 6:00 AM IST

Updated : Jul 31, 2024, 12:05 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس میں منو بھاکر نے دو تمغے جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ لیکن پیرس اولمپکس کے آج پانچویں دن بھارت کے لیے کوئی میڈل میچ نہیں ہوگا، لیکن اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور تیرانداز دیپیکا کماری اپنے اپنے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین کے لیے بھی آج کا میچ اہم ہوگا کیونکہ ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے ہوگا، جس کا فاتح ناک آؤٹ میچ کے لیے کوالیفائی کر جائےگا۔

پیرس اولمپکس کے پانچویں دن بھارتی کھلاڑیوں کا مکمل شیڈول

شوٹنگ: ایشوریا تومر اور سوپنل کسالے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز مردوں کی کوالیفکیشن میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے اور اس ایونٹ کا فائنل جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ایشوریہ پرتاپ سنگھ اس ایونٹ میں 23ویں رینک پر ہیں اور ورلڈ کپ میں ان کے پاس تین گولڈ میڈل ہیں جبکہ عالمی رینک میں 62ویں مقام پر رہنے والے سوپنل کسالے پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گے۔

  • 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز مردوں کا کوالیفیکیشن میچ (ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر اور سوپنل کسالے) دو پہر 12:30 بجے

بیڈمنٹن: لگاتار تیسرا اولمپک تمغہ جیتنے کی کوشش کر رہی پی وی سندھو کا مقابلہ ایسٹونیا کی کرسٹن کوبا سے ہوگا۔ اس کے علاوہ آج ہی لکشیا سین کا بھی مقابلہ ہے جو بھی اس مقابلے کو جیتے گا وہ سیدھا ناک آؤٹ میچ کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ جبکہ ایچ ایس پرنائے گروپ مرحلے کے میچ میں ویتنام کے ڈیوک فاٹ لی سے مقابلہ کریں گے۔

  • خواتین کا سنگلز گروپ مرحلہ - (پی وی سندھو) دوپہر 12:50 بجے
  • مردوں کا سنگلز گروپ مرحلہ - (لکشیا سین) دوپہر 1:40 بجے
  • مردوں کا سنگلز گروپ مرحلہ - (ایچ ایس پرنائے) رات 11:00 بجے

ٹیبل ٹینس: ٹیبل ٹینس میں مسلسل شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی شریجا اکولا کا مقابلہ 32 کے راؤنڈ میں سنگاپور کے زینگ جیان سے ہوگا۔

  • ویمنز سنگلز راؤنڈ آف 32 - (شریجا اکولا) - دوپہر 1:30 بجے

باکسنگ: بھارتی خاتون باکسر لولینا بورگوہین کا مقابلہ ناروے کی سنیوا ہوفسٹاد سے ہوگا۔ اس کے علاوہ بھارتی باکسر نشانت دیو کا مقابلہ ایکواڈور کے جوس روڈریگز سے ہوگا۔

  • خواتین کا 75 کلوگرام زمرے راؤنڈ آف 16 - (لولینا بورگوہین) سہ پہر 3:50 بجے
  • مردوں کا 71 کلوگرام راؤنڈ آف 16 - (نشانت دیو) - رات 12:18 بجے

تیر اندازی:بھارتی تیر اندازوں میں سے ایک دیپیکا کماری انفرادی مقابلے میں ایسٹونیا کی رینا پرناٹ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ جبکہ تروندیپ اپنے راؤنڈ آف 32 میچ میں برطانیہ کے ٹام ہال سے مقابلہ کریں گے۔

  • خواتین کا انفرادی راؤنڈ آف 32 ایلیمینیشن راؤنڈ - (دیپیکا کماری) - سہ پہر 3:56 بجے
  • مردوں کا انفرادی راؤنڈ آف 32 ایلیمینیشن راؤنڈ - (تروندیپ رائے) - رات 9:28 بجے
Last Updated : Jul 31, 2024, 12:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details